لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف سے ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن سمیت پارٹی رہنماوں نے ملاقات کی اور عام انتخابات کی تیاریوں اور سندھ میں تنظیمی امور پر مشاورت کی۔
ملاقات میں سندھ میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں کے ساتھ انتخابی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نیاپنے حلقوں میں انتخابی تیاریوں سے شہباز شریف کو آگاہ کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو مہنگائی اور دیگر مسائل سے نجات دلانے کے لیے الیکشن بہت اہم ہیں، اللہ کے کرم اور عوام کی مدد سے الیکشن جیت کر مہنگائی کو ہرائیں گے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گالیوں اور کردار کشی کے ہتھکنڈوں میں قوم کا قیمتی وقت اور وسائل بربادکیے گئے، 4سالہ تباہی کا سیاہ دور نہ آتا تو عوام پر مہنگائی اور پاکستان کی معاشی بدحالی کا برا وقت نہ آتا۔
شہبازشریف سے بشیر میمن کی ملاقات، عام انتخابات کی تیاریوں پر مشاورت
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
