ہومتازہ تریندسمبر میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے ، وزارت خزانہ

دسمبر میں مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے ، وزارت خزانہ

اسلام آباد (سب نیوز)وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق دسمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 26 اعشاریہ5 فیصد تک متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پہلے ہی مہنگائی پر آچکا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مقامی صنعتوں کی پیداوار اور ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیا جا رہا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سرکاری اداروں کے نقصانات کو بھی کم کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے دوران بجٹ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران برآمدات میں 1 اعشاریہ1فیصد اضافہ ہوا، اسی عرصہ کے دوران ملکی درآمدات میں 20 اعشاریہ1فیصد کمی ہوئی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27 اعشاریہ9فیصد اضافہ ہوا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔