اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ نے اپنے تحفظات اور سفارشات الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیے، بشیر میمن نے چیف الیکشن کمشنر سے سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنے کی درخواست کردی۔
پاکستان مسلم لیگ ن سندھ کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات کی، وفد میں مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن اور سابق ایم این اے کھیل داس کوہستانی سمیت دیگر موجود تھے۔ملاقات کے بعد بشیر میمن کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر سے گزارش کی کہ سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کیا جائے، ہم نے نگراں وزیر اعلی سے ملنا چاہا تو ان کے اسٹاف نے کہا کہ وفد یا اکیلے میں ملنا چاہتے ہیں، ہمیں مقبول باقر پر یقین ہے لیکن بیوروکریسی نے ان کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔
مسلم لیگ ن سندھ کی جانب سے الیکشن کمیشن میں درخواست بھی کروائی گئی جس لکھا گیا کہ سندھ نگراں حکومت کا زیادہ تر انتظامی سیٹ اپ پیپلز پارٹی دور کا ہی ہے، پیپلز پارٹی کے لیڈرز اور وزرا کے پاس اہم محکموں اور اضلاع کا کنٹرول ہے، پیپلز پارٹی دور میں اہم عہدوں پر تعینات افراد کا ایک ضلع سے دوسرے ضلع میں تبادلہ کیا ہے جہاں پیپلز پارٹی کا اثر رسوق برقرار ہے جبکہ سسٹم میں کرپشن جاری ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا کہ سندھ میں صحت، تعلئم ، ایکسائز ، مقامء حکومت اور فنانس جیسے محکمے سابق وزرا کی ہدایت پر چلائے جا رہے ہیں، پیپلز پارٹی وزرا کے فرنٹ مین ابھی بھی اہم عہدوں پر ہیں۔
ن لیگ کی سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ مہیا کرنے کا مطالبہ ، تحفظات الیکشن کمیشن میں پیش
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
