ہومپاکستانایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاونٹس منجمد کردیے

ایف بی آر نے ملک بھر میں پی آئی اے کے اکاونٹس منجمد کردیے

اسلام آباد (سب نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے ملک بھر میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے اکاونٹس منجمد کردیے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو مجموعی طور پر ساڑھے 4ارب کی ادائیگی کرنی ہے، پی آئی اے نے فروری سے لے کر اب تک ریٹرن فائل نہیں کیے، ٹریبونل کے آرڈر پر 2ارب 70 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں لیکن ادائیگی نہ ہونے پر اکاونٹس منجمد کردیے گئے ہیں۔
اس کے علاوہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)نے بھی پی آئی اے کے جہازوں کو ایندھن بند کرنے کی دھمکی دے دی، پی ایس او نے پی آئی اے سے 1 اعشاریہ5ارب روپے فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایاسا کے آڈٹ کے دوران ایف بی آر، پی ایس او کے ایسے اقدامات بدقسمتی ہے، ایاسا آڈٹ کے بعد پی آئی اے پر یورپ میں پابندی ہٹ سکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔