متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر اماراتی ہلال احمر کی جانب سے غزہ کے متاثرین جنگ کے لئے 10 امدادی ٹرک بھجوا دیئے گئے۔
سعودی میڈیاکے مطابق امداد میں 16ہزار520 فوڈ پیکٹ شامل ہیں، اس سے قبل یو اے ای کی وزارت خارجہ نےکہا تھا کہ رفح کراسنگ سے اماراتی فیلڈ ہسپتال کی غزہ منتقلی شروع کر دی گئی ہے ۔ اماراتی فیلڈ ہسپتال غزہ پٹی میں فلسطینیوں کو ضروری طبی سہولیات فراہم کرے گا۔
یو اے ای کا طبی عملہ ہسپتال کا نگراں ہو گا اور وہ زخمیوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔غزہ پٹی میں اماراتی فیلڈ ہسپتال کی گنجائش 150 بستروں سے زیادہ کی ہو گی۔ اس میں عام آپریشنز کے علاوہ ٹوٹی ہڈیوں کے آپریشن کا بھی انتظام ہو گا۔فیلڈ ہسپتال میں لیباریٹری، فارمیسی کی خدمات فراہم کی جائیں گی
یو اے ای نے غزہ متاثرین کے لئے 10 امدادی ٹرک بھجوا دیئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
