راولپنڈی (سب نیوز)ایک سو نوے ملین پاونڈزاسکینڈل میں نیب کی مختلف ٹیموں کی اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب نے عمران خان سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی، ان کے پاس مختلف دستاویزات موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں تفتیش کے لئے پہلے نیب تفتیشی ٹیم کے ایک ممبر اڈیالہ جیل پہنچے۔ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرنیب محسن علی خان اڈیالہ جیل پہنچے اور ان کے پاس مختلف دستاویزات بھی موجود تھے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب محسن علی خان نے چیئرمین پی ٹی آئی سے ڈھائی گھنٹے تفتیش کی، اور واپس روانہ ہوگئے۔اس کے بعد نیب ٹیم کے مزید 2 ممبران اڈیالہ جیل پہنچے، ممبران میں ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقاص شامل تھے، جنہوں نے دوسرے مرحلے میں تفتیش شروع کی۔اس کے کچھ دیر بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیب عزیر اللہ کی سربراہی میں نیب کی تیسری ٹیم 190 ملین پاونڈ سکینڈل کی تحقیقات کا معاملے میں تفتیش کیلئے اڈیالہ پہنچی ۔دونوں ٹیموں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 8گھنٹے سے زائد تفتیش کی ۔
