Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

لاہور(سب نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی نے ایگزامینیشن کمیٹی کی سفارش پر ضلعی عدلیہ میں ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔
ایڈیشنل سیشن جج کے لئے امتحان اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 10 امیدواروں کی تقرری کی منظوری دی گئی، سول ججز کے لئے امتحان اور انٹرویو میں کامیاب ہونے والے 26 امیدواروں کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ایڈیشنل سیشن ججز کے لئے ربعیہ بشیر، ذیشان الرسول، محمد بشیر، وقار سلطانی، محمد عاصم شہزاد، منصور وقار، رابعہ جمیل، مشتاق احمد، ظفر اقبال اور محمد بشیر کامیاب ہوئے۔
سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کی خالی اسامیوں پر تقرری پانے والوں میں یمنہ کامران، ذکرا گل نیازی، صبا بلوچ، سحرش سردار سمیت دیگر شامل ہیں۔کامیاب امیدواروں کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔