Thursday, May 21, 2026
ہومکامرسسونے نے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے ،قیمت میں بڑا اضافہ

سونے نے اگلے پچھلے ریکارڈ توڑ دیئے ،قیمت میں بڑا اضافہ

کراچی(سب نیوز)سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سونا 2 لاکھ 16 ہزار 500 روپے فی تولہ ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد 10 گرام سونا 1 لاکھ 85 ہزار 614 روپے پر پہنچ گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونا 9 ڈالر کے اضافے سے 2022 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 550 روپے پر مستحکم رہی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔