Monday, May 25, 2026
ہومتازہ ترینپاسپورٹ لازمی قرار دینے پر افغان حکام نے طورخم سرحد سے تجارت معطل کردی

پاسپورٹ لازمی قرار دینے پر افغان حکام نے طورخم سرحد سے تجارت معطل کردی

پشاور:پاکستان نے سرحدی گزرگاہ طور خم پرکارگو گاڑیوں کے ڈرائیورز کیلئے بھی ویزا پاسپورٹ کی شرط لازمی قرار دے دی گئی ہے جس کے بعد طورخم کراسنگ پوائنٹ پر افغان حکام نے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں۔کسٹم ذرائع کے مطابق کسٹم حکام نے بتایا کہ طور خم سرحد پر ڈرائیورز کی سفری دستاویزات چیک کی جائیں گی، کارگو گاڑی کے ڈرائیورز کے لیے ویزا شرط وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے۔

دوسری جانب فیصلے کے خلاف افغان حکام نے دوطرفہ تجارتی سرگرمیاں معطل کردی ہیں، جس کی وجہ سے امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹرید بند ہے۔ افغان حکام کے مطابق افغان کارگو گاڑی ڈرائیورز کے لئے پاکستانی حکام نے پاسپورٹ ویزہ لازمی قراردیا ہے، لیکن افغان ڈرائیورز کو پاکستانی ویزے نہیں دئیے جا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔