ہومسائنس و ٹیکنالوجیہائبرڈ چاول کے موجد چینی سائنسدان91برس کی عمر میں چل بسے

ہائبرڈ چاول کے موجد چینی سائنسدان91برس کی عمر میں چل بسے

بیجنگ،چاول کی پہلی ہائبرڈ قسم کے موجد چینی سائنسدان یوآن لونگ پھنگ علالت کے باعث ہفتہ کو91 سال کی عمرمیں چل بسے ۔چینی میڈیا کیمطابق چین کے چاول کے چوٹی کے سائنس دان ، صوبہ ہونان کے صدر مقام چھانگشاکے ایک اسپتال میں دم توڑ گئے۔یوآن لونگ پھنگ نے 1973 میں دنیا میں سب سے پہلے اعلی پیداوار دینے والے ہائبرڈ چاول کی فصل کاشت کی جسے بعد میں چین اور دیگر ممالک میں بڑے پیمانے پر پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لئے کاشت کیا گیا۔،چاول کی اس ہائبرڈ فصل نے لاتعداد افراد کو بھوک سے نکالنے میں مدد کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔