ہومشوبزٹک ٹاک سٹارجنت مرزا نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

ٹک ٹاک سٹارجنت مرزا نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑدی

فیصل آباد(آئی پی ایس )پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ اور نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور ٹک ٹاکر عمر بٹ نے اپنی منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی۔ تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے جنت مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاونٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی۔جنت مرزا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں اپنے دوست عمر بٹ کے ہمراہ عیدالفطر کی اپنی خوبصورت تصویر شیئر کی۔ٹک ٹاک اسٹار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری منگنی نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے انہوں نے کہا کہ جب بھی منگنی یا بات پکی ہوگی تو میں اپنے تمام مداحوں کو ضرور بتاوں گی لیکن فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔ دوسری جانب عمر بٹ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاونٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر زیرِ گردش اپنی اور جنت مرزا کی منگنی کی خبروں کی تردید کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔