اسلام آباد،نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی)نے 30 سال اور اس سے زائد عمر کے افرادکیلئے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان کردیا۔وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ این سی او سی کے اجلاس میں 30 سال اور اس سے زائد عمر والوں کی ویکسی نیشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسدعمرنے بتایاکہ کل سے 30 سال اور اس سے زائد عمرکے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا جبکہ ویکسین شیڈول میں شامل 30 سال اور زائد عمر کے افراد کو آج میسج موصول ہو جائے گا۔دوسری جانب کورونا ویکسین کے سائیڈ ایفیکٹس سے متعلق وزارتِ صحت نے تفصیلات جاری کردیں، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 38 لاکھ میں سے صرف 4 ہزار 329 میں منفی اثرات سامنے آئے۔وزارت صحت کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق کورونا ویکسین کے منفی اثرات والے 35.7 فیصد افراد بخار میں مبتلا ہوئے، 33.1 فیصد کو انجکشن لگانے والی جگہ پر درد کی شکایات تھیں، 15.4 فیصد منفی اثرات والے افراد کو سر درد جسم میں درد اور فلو کی شکایات ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 6.7 فیصد کو ڈائریا، 8.9 فیصد کو ہلکی نوعیت کی شکایات ہوئیں۔
30سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسی نیشن کا اعلان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
