اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے کہا ہے کہ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر دوپولیس ناکے قائم کردئیے گئے تاکہ سیاحوں کی آمد ورفت کو روکا جاسکے ۔ تفصیلات کے مطابق عیدکی چھٹیاں ختم ہوتے ہی سیاحوں نے ایس اوپیز کو نظرانداز کرتے شاہدرہ پکنک پوائنٹ کا رخ کرلیا جس پر ضلعی انتظامیہ نے شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر دوپولیس ناکے قائم کردئیے ۔ اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ کے مطابق ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے شاہدرہ پکنک پوائنٹ کو کلیئر کردیا گیا ۔
شاہدرہ پکنک پوائنٹ پرسیاحوں کو روکنے کیلئے دو پولیس ناکے قائم ، پولیس ناکے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کیلئے قائم کئے گئے ، اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
