راولپنڈی (آئی پی ایس)راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہیدہوگئے ،شہید ڈی ایس پی کورونا کے مرض میں مبتلا ہونے کے بعد راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی میں زیر علاج تھے۔ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سہیل ممتازبطور ایس ڈی پی او کوٹلی ستیاں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے، فرض کی ادائیگی کے دوران موذی مرض کا شکار ہوئے، شہید ڈی ایس پی کی نماز جنازہ ایس او پیز کے مطابق ادا کی جائے گی، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس نے کہا کہ شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں،شہید ڈی ایس پی سہیل ممتاز انتہائی محنتی، ملنسار اور شفقت بھری شخصیت کے مالک تھے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی پولیس کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر کردار ادا کرتی رہے گی تاہم افسران و اہلکار فیس ماسک، گلوز، سینیٹائزر اور دیگر حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔
راولپنڈی پولیس کے ڈی ایس پی سہیل ممتاز کورونا کے خلاف جنگ لڑتے ہوئے شہیدہوگئے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
