اسلام آباد(آئی پی ایس )آل پارٹیز حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور پیپلز پولیٹیکل پارٹی(پی پی پی)کے کنوینر میاں مظفر نے شہید میلات ،شہید میرواعظ مولانا محمد فاروق، شہید عبدالغنی لون اور شہید عبدالغنی بٹ اور حویل قتل عام کے شہدا کوان کی شہادت کی برسی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے شہدا کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور قیادت کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ شہدا کے ادھورے مشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچائے۔ میاں مظفر نے کہا کہ شہید میلاد جدوجہد اور قربانیوں سے کبھی نہیں ہٹے اور مشکل وقتوں میں ثابت قدم رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ملت کشمیر کے ایک کرشماتی رہنما تھے۔شہید ملت نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے ہمیشہ جدوجہد کی۔ انہوں نے اقتدار اور منصب کو مسترد کردیا اور آزادی کی جدوجہد میں شامل ہوئے اور کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ ایک ایسے خاندان سے تھے جس نے ہمیشہ کشمیریوں کو متاثر کیا۔ پیپلز پارٹی کے کنوینر میان مظفر نے کہاکہ ان کے کنبے نے تعلیم ، مذہب اور سیاست کے میدانوں میں ریاست جموں و کشمیر کی قیادت کی۔” میاں مظفر نے کہا کہ “جابرانہ پالیسیاں ، طاقت کا استعمال اور دھمکیاں کسی بھی حد تک جموں و کشمیر کے لوگوں کے حق خود ارادیت کے ناجائز حق کو نہیں چھین سکتی جو اقوام متحدہ کے چارٹر کے سنہری اصولوں پر مشتمل ہیں۔
شہدا کی قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا،میاں مظفر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
