برما:میانمار کے ریٹائرڈ فوجی جرنیل اور صدر مینت سو نے خبردار کیا ہے کہ سرحدی تشدد کی وجہ سے ملک ٹوٹنے کا خطرہ ہے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق میانمار کے صدر نے قومی دفاع اور سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقوں میں ہوئے واقعات کا مثر انتظام نہیں ہوا تو ملک مختلف حصوں میں تقسیم ہوجائے گا ۔میانمار کے صدر نے کہا کہ مسئلے پر احتیاط سے قابو پانے اور تمام لوگوں کو فوج کی حمایت کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمال مشرق میں میانمار فوج نے چین کے ساتھ کچھ سرحدی علاقوں کا کنٹرول کھو دیا ہے۔چینی وزارت خارجہ نے انتباہ جاری کیا ہے کہ میانمار میں چینی شہری شدید تنازعات والے علاقوں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور چینی شہری شمالی میانمار کا سفر نہ کریں۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق شمالی میانمار کے کئی علاقوں میں مقامی سکیورٹی کی صورتحال پیچیدہ اور سنگین ہے۔