Monday, June 30, 2025
ہومتازہ تریننوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں ، رانا ثنا اللہ

نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں ، رانا ثنا اللہ

لاہور:مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناللہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے انتخابات میں حصہ لینے میں کوئی قانون رکاوٹ نہیں، مسلم لیگ کے قائد آئندہ انتخابات میں ضمنی الیکشن اور جنرل الیکشن لڑیں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نوازشریف جلد چوہدری شجاعت سمیت سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ہاتھی کے پاں میں سب کا پاں ہے، نوازشریف قائد ہیں اور قائد رہیں گے اور شہبازشریف پارٹی صدر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کو حق حاصل ہے کہ وہ لاہور کے وزیراعظم کا راستہ روکیں اور لاڑکانہ کے وزیراعظم کی راہ ہموار کریں۔رانا ثنا اللہ کا مزید کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی کے لیے مائنس 9 مئی پی ٹی آئی والوں سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔