Wednesday, March 18, 2026
ہومسندھن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کی پیر پگاڑا سے ملاقات، نوازشریف کا پیغام پہنچایا

ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن کی پیر پگاڑا سے ملاقات، نوازشریف کا پیغام پہنچایا

کراچی: ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن نے پیرپگاڑا سے ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف کا پیغام پہنچایا۔ن لیگ سندھ کے صدر بشیر میمن پیرپگاڑا کی رہائش گاہ پہنچے، پیر صبغت اللہ شاہ سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق نوازشریف نے پیغام دیا ہے کہ سندھ میں مضبوط سیاسی اتحاد بنانا ہے، ملاقات میں انتخابی اتحاد، آئندہ کا لائحہ عمل جوڑنے، نوازشریف سے ملاقات سمیت سندھ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کی واپسی اور الیکشن کی تاریخ کے اعلان پر ن لیگ نے سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔