Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانپاکستان کا یوکرین تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور

پاکستان کا یوکرین تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور

اسلام آباد: پاکستان نے یوکرین تنازع کے مذاکراتی حل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی کے لحاظ سے پاکستان تنازعات کے شکار خطے کو ہتھیار فراہم نہیں کرتا، پاکستان نے نہ تو یوکرین کو اسلحہ فراہم کیا ہے اور نہ ہی اس کا ارادہ ہے۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے مزید کہا کہ اسلحہ فراہمی پر 7 نومبر کی ٹیلفونک گفتگو میں پاک یوکرین وزرائے دفاع میں کوئی بات نہیں ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔