اسلام آباد (آئی پی ایس)آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں شروع ،غیر نمونہ نمبر پلیٹس و دیگر قوانین کی خلاف ورزی پر گزشتہ دو دن میں 2835 چالان کیے گئے ،چالان کی مد میں 8 لاکھ 49 ہزار روپے سے زائد جرمانہ وصول کیا گیا ۔آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے کہا کہ غیر نمونہ نمبر پیلٹس ، گاڑی کے شیشوں پر بلیک پیپر لگانے اور ون ویلنگ کیلئے موٹر سائیکل تیار کرنے کے خلاف تاجر برادری سے معاہدہ بھی ہوا ہے ، حادثات کی روک تھام کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں،افسران و جوانوں کی کاوشوں سے مہلک حادثات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ بحیثیت شہری ہماری اخلاقی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم خود بھی ٹریفک قوانین کا احترام کریں ،ٹریفک قوانین کی پابندی سے آپ کی اور دوسروں کی قیمتی جان کو محفوظ بنا سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی ہر گز پامالی نہ کریں اپنے آپ کو ایک ذمہ دار شہری کا ثبوت دیں ۔
ہوماسلام آبادآئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں شروع
آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر کالے شیشے،غیر نمونہ نمبر پلیٹس تیار کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں شروع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
