ہومبریکنگ نیوزبجلی چوری، لارجر بنچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال

بجلی چوری، لارجر بنچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال

اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج سے روکنے کے معاملے پر لارجر بنچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو ارسال کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں بجلی چوروں کیخلاف ایف آئی آر کے اندراج سے روکنے کے معاملے پر وفاق اور خیبرپختونخوا حکومت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ کے پی میں بجلی چوری کیخلاف ایف آئی آرز کو شہریوں نے چیلنج کیا،جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ بہتر ہوگا معاملہ لارجر بنچ سنے تاکہ ایک ہی بار معاملےکا حل نکلے۔

معاملے پر حال ہی میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا ہےاس کو بھی دیکھ لیں ،3رکنی بنچ نے کیس میں لارجر بنچ بنانے کیلئے معاملہ چیف جسٹس پاکستان کو بھجوا دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔