اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق صدر آصف زرداری کا سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں رہنما ئو ں نے اتفاق کیا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے۔ذرائع پیپلزپارٹی کے مطابق آصف زرداری نے وطن واپسی پر نواز شریف کو مبارک باد دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنماں میں اتفاق ہوا کہ ریاست کو بچانے کے لیے سب مل کر اپنا کردار ادا کریں گے، دونوں رہنما ئو ں نے معاشی مشکلات اور عوام کو ریلیف دینیکے لیے اہم فیصلے کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ ذرائع پیپلزپارٹی نے بتایا ہے کہ دونوں رہنما ئو ں نے ایک دوسرے کو ملاقات کی دعوت دی ہے اور جلد ملاقات کا امکان ہے۔
آصف زرداری اور نواز شریف میں رابطہ، ریاست بچانے کیلئے ملکر کردار ادا کرنے پر اتفاق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

