ہومپاکستانپنجاب حکومت نے میرے گروپ پردبا وڈالایہ رویہ نامناسب ہے،جہانگیر ترین

پنجاب حکومت نے میرے گروپ پردبا وڈالایہ رویہ نامناسب ہے،جہانگیر ترین

لاہور(آئی پی ایس )جہانگیرترین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے میرے گروپ پردبا وڈالا، پنجاب حکومت کا رویہ نامناسب ہے، اس لیے ہم نے اپنے گروپ کے ایک رہنما کو پنجاب اسمبلی میں ترجمان مقررکیا۔عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمیں اب اسمبلیوں میں بات کرنی ہے، ہم سب اکٹھے ہیں اورانتقامی کارروائی کا جواب دیں گے۔جہانگیر ترین نے کہا تحریک انصاف نہیں ٹوٹی، کوئی فارورڈبلاک نہیں بنا، حکومت کیساتھ ہیں، الگ گروپس ہرپارٹی میں ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان انصاف پسند آدمی ہیں اور انصاف دیں گے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ دو اشوز پر بات ہوئی ہے ایک ان کے خلاف کارروائی ہے جس پر وزیر اعظم عمران خان کے وعدے پر انہیں اعتماد ہے کہ ناانصافی نہیں ہو گی لیکن دوسرا مسئلہ پنجاب حکومت کی جانب سے ان کے گروپ کے اراکین کے خلاف انتقامی کارروائیاں ہیں۔حکومت پنجاب کی انتقامی کارروائیوں کی وجہ سے پنجاب اسمبلی میں وہ اپنی آواز اٹھائیں گے۔ اس کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت کے غلط رویے پر ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔