کلکتہ:سری لنکا کے کھلاڑی اینجلو میتھیوز تاریخ کے پہلے ٹائم آوٹ ہونے والے کھلاڑی بن گئے، میچ کے سری لنکن بیٹر کو وکٹ پر دیرسے آنے پر آٹ قرار دے دیا گیا۔بنگلادیش اور سری لنکا کے درمیان دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈکپ کے 38 ویں میچ کے دوران دنیائے کرکٹ کا حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں پہلی بار سری لنکا کے بلے باز اینجیلو میتھوز بغیر کوئی گیند کھیلے آٹ ہوگئے۔
تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل کرکٹ میں کسی بیٹر کو ٹائم آٹ ہونے پر مخالف ٹیم کی اپیل پر آٹ دیا گیا۔میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آوٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں کیونکہ تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی بلے باز کو ٹائم آوٹ قرار دیا گیا ہے۔
اینجیلو میتھیوز ٹوٹا ہوا ہیلمٹ لے کر میدان میں آگئے تھے جس کے بعد لنکن کرکٹر نے میچ میں فیلڈ امپائر کو قائل کرنے کی کوشش کی مگر انہوں نے اجازت نہیں دی۔بنگلایش کے کپتان شکیب الحسن سمیت کھلاڑیوں کی جانب سے ٹائم آٹ کا کہہ کر آٹ کرنے کی اپیل کی، امپائر نے اینجیلو میتھیوز کو ٹائم آٹ کی بنیاد پر آٹ قرار دے دیا۔
آئی سی سی قانون کے مطابق کسی بھی کھلاڑی کو کسی بیٹر کے آٹ یا کریز چھوڑ کر جانے کے بعد2 منٹ میں گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے یعنی کسی بھی کھلاڑی کو وکٹ گرنے کے 2 منٹ کے اندر گیند کا سامنا کرنا ہوتا ہے لیکن میتھیوز ایسا نہیں کرپائے جس کی بنا پر امپائر نے انہیں آٹ قرار دیا۔ اس طرح اینجلومیتھیوز پہلے کھلاڑی ہیں جو ٹائم آٹ کی وجہ سے آٹ قرار پائے۔

