اسلام آباد،وزیر اعظم عمران خان آج مہمند ڈیم کا دورہ کریں گے اور جاری کام کا جائزہ لیں گے، اس موقع پر چیئرمین واپڈا منصوبے پر پیشرفت کے حوالے سے وزیر اعظم کو بریفنگ دیں گے،بعد ازاںوزیر اعظم عمران خان شاہی بالا ریگی للمہ میں لیبر کمپلیکس ا و ر فلیٹس کا افتتاح کرینگے،منصوبے پر 5 ارب 9 کروڑ روپے لاگت آئی،مزدوروں کیلئے 2056 فلیٹس تیار ۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ منصوبے سے 800میگاواٹ پن بجلی حاصل ہوگی،12لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا،منصوبے سے 17ہزار ایکڑ زمین قابل کاشت ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اہم ترجیحات میں آبی ذخائر کی تعمیر اور پن بجلی کا منصوبہ شامل ہے،وزیراعظم آج مہمند ڈیم سائیٹ کا دورہ کریں گے ور زیر تعمیر ڈیم پر جاری کام کا جائزہ لینگے،منصوبے پر کام ستمبر 2019میں شروع ہوا جو کہ نومبر 2025میں مکمل ہوگا۔
وزیر اعظم آج مہمند ڈیم کا دورہ کریں گے اور جاری کام کا جائزہ لیں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
