لاہور،سیشن کورٹ نے کارپوریٹ فراڈ کیس میں جہانگیرترین اور ان کے صاحبزادے علی ترین کی عبوری ضمانت میں31مئی تک توسیع کردی اور کہا ایف آئی اے نے آئندہ سماعت پرتفتیش مکمل نہ کی گئی توشوکازجاری کیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق جہانگیر ترین اور علی ترین کے خلاف کارپوریٹ فراڈ، منی لانڈرنگ اور جعلی اکاونٹس کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست پر آج سیشن عدالت اور بینکنگ کورٹ میں سماعت ہوئی۔جہانگیرترین اورعلی ترین عدالت میں پیش ہوئے ، اس موقع پرہم خیال گروپ کے ارکان اسمبلی کی بڑی تعداد بھی عدالت پہنچی ، جن میں رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض،صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال، ایم این ایزمیں راجہ ریاض،سمیع گیلانی، صاحبزادہ محمودسلطان ، صوبائی اسمبلی اراکین میں نذیر بلوچ ، چوہدری زواروڑائچ،سلمان نعیم ، ایم پی ایزخرم لغاری،نذیرچوہان،اجمل چیمہ،سجادوڑائچ ،صوبائی وزیر طاہر مجیدرندھاوا شامل تھے۔کارپوریٹ فراڈ کیس میں سیشن کورٹ نے جہانگیرترین اور علی ترین کی عبوری ضمانت میں31مئی تک توسیع کردی ، عدالت کی جانب سیدونوں مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع کی گئی ، وکیل جہانگیرترین بیرسٹرسلمان نے کہا ایف آئی اے کیساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔جس پر جج حامدحسین نے کہا ایف آئی ایفوری تفتیش مکمل کرے،مزیدوقت نہیں دیاجائیگا، آئندہ سماعت پرتفتیش مکمل نہ کی گئی توشوکازجاری کی یجائیں گے۔دوسری جانب جہانگیرترین،علی ترین اور دیگرکیخلاف جعلی اکاونٹس کیس کی سماعت ہوئی ، بینکنگ جرائم کورٹ کیجج امیرمحمدخان نے کیس کی سماعت کی ، جہانگیرترین،علی ترین اوردیگرملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل جہانگیر ترین نے بتایا کہ کورونااورعید کی وجہ سے مشکلات پیش آئیں ،مشکلات کے باوجودہم نے تمام ریکارڈجمع کیا ، چھٹیاں تھیں بینک بندتھے مگرپھر بھی ساراریکارڈایف آئی اے کودیدیا، تمام ریکارڈعدالت میں پیش کریں گے، ایک ایک روپے کاریکارڈ،منی ٹریل ایف آئی اے کوفراہم کیا ہے۔
کارپویٹ فراڈ کیس:جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے کی عبوری ضمانت میں31 مئی تک توسیع
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
