کراچی،کورونا کی سنگین صورتحال کے باعث پنجاب میں 23 مئی تک تعلیمی ادارے بند جبکہ سندھ میں تدریسی عمل معطل کر دیا گیا۔ سعید غنی نے کہا کہ گائیڈ لائنز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے، آن لائن کلاسز جاری رہیں گی۔
سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 23 مئی تک تدریسی عمل کے لئے بند رہیں گے۔وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا صورتحال کے پیش نظر تدریسی نظام کو 17 مئی سے 23 مئی تک معطل کیا جا رہا ہے، اس دوران تعلیمی ادارے کھلیں رہیں گے، بچوں کو آن لائن کلاسز، واٹس اپ، ای میل سمیت دیگر ذرائع سے تعلیمی سلسلہ جاری رکھا جائے گا، تعلیمی ادارے کے سربراہ پرنسپل یا ہیڈ ماسٹرمختصر عملے کو بلائیں گے، تعلیمی سلیبس کی گائیڈ لائنز نومبر 2020 کو جاری کی گئی ہیں، اس پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔
کورونا ، پنجاب میں 23 مئی تک تعلیمی ادارے بند، سندھ میں تدریسی عمل معطل
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
