نئی دلی،بھارت میں کورونا کے وار جاری ہیں، مزید 3 ہزار 879 افراد ہلاک ہو گئے۔ مریض ادویات اور آکسیجن کی کمی کے باعث مر رہے ہیں۔
بھارت میں مزید 3 لاکھ 26 ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ ویکسین کی قلت کے باعث بھارت کے سرکاری پینل نے سفارش کی ہے کہ ویکسین کی دو خوراکوں کے درمیان وقفے کو 12 سے 16 ہفتوں تک بڑھا دیا جائے، سنگین صورت حال پر مودی سرکار شدید تنقید کی زد میں ہے۔
بھارت میں کورونا کے وار جاری، مہلک وائرس سے مزید 3 ہزار 879 افراد ہلاک
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
