ہومپاکستانمیٹھی عید ٹھنڈی ٹھا ر گزرے گی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

میٹھی عید ٹھنڈی ٹھا ر گزرے گی،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ عید الفطرٹھنڈی ٹھا ر گزرے گی۔ ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چار سے پانچ روز جم کر بادل برسیں گے۔راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک میں اتوارتک بارش جاری رہے گی۔ لاہور، جھنگ، سیالکوٹ، چکوال، جہلم، گجرات، فیصل آباد میں بھی بارش کا امکان۔محکمہ موسمیات نے اگلے چارسے پانچ روزکے دوران بالائی وسطی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔آئندہ 5 روز تک ان علاقوں میں مغربی ہواں کے موجود رہنے کی توقع ہے۔ اتوارتک ملک کیبیشترعلاقوں میں ژالہ باری اوربارش کابھی امکان ہے۔لاہورکے مختلف علاقوں میں آج صبح بھی بارش ہوئی۔ لاہورمیں آج درجہ حرارت35ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں بالخصوص سندھ میں عید پر بھی بادلوں چھانے کا کوئی امکان نہیں بلکہ گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔جنوبی علاقوں کا درجہ حرارت 40 یا 45 کی جا سکتا ہے۔ خاص طور پر سندھ میں درجہ حرارت دن میں زیادہ رہنے کی توقع ہے اور اگر دو سے تین دن رہتا ہے تو ہیٹ اسٹریس پیدا کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔