اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے )انتظامیہ عید کی تعطیلات اورلاک ڈائون کے باوجودشہریوں کو سروسسزکی فراہمی کیلئے کوشاں ہے،گزشتہ شب ہونے والی موسلہ دھار بارش کے باعث کشمیر چوک پرپانی اکٹھا ہونے سے بدترین ٹریفک جام ہوگئی
تاہم ادارہ ہذا کے متعلقہ شعبہ جات نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے مزکورہ روڈ پر جہاں جہاں پانی کی بلا کج تھی اسے ختم کیااور روڈ پر ٹریفک کی روانی کوبحال کیاگیا۔دوسری جانب راول چوک پر جاری نئے منصوبے پر بھی بارش کے باعث بلا کج ہوئی اس کو بھی چند منٹوں میں کلیئر کرکے منصوبے پرکام شروع کردیاگیا۔ادارہ ہذا کی جانب سے لاک ڈائون اور عید کی چھٹیوں میں شہریوں کوبہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے شعبہ سینی ٹیشن، انوائر منٹ،روڈ مینٹینینس ،اسٹریٹ لائٹس،سٹی سیوریج،واٹر سپلائی سمیت دیگر شعبہ جات کی نہ صرف چھٹیاں منسوخ کی ہیں بلکہ شہر یوں کی شکایات اور مسائل کے حل کیلئے ایک سنٹرل کنٹرول روم بھی قائم کررکھا ہے۔ واضح رہے کہ لاک ڈائون اور عید کی چھٹیوں کے باوجود سی ڈی اے کے متعلقہ شعبہ جات کے افسران اور عملہ دن رات شہر یوں کی خدمت کیلئے آن ڈیوٹی ہے۔
