ملتان،وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹرمحمد اختر ملک نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کی قیادت میں تمام محکموں کی اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے جس کا واحد مقصد عام آدمی کی زندگی بہتر بنانا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر انہوں نے جیل کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اورقیدیوں میں عید کے تحائف بھی تقسیم کئے ۔
دورے کے دوران ڈی آئی جی جیل خانہ جات چوہدری محسن رفیق اورسپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان ظہیر احمدوِرک بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر نیسپرنٹنڈنٹ جیل ظہیراحمد وِرک اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ میں نے کچھ عرصہ قبل جیل کا دورہ کیا تھااور اب تقریبا سات ماہ بعد آیا ہوں تو جیل کا نقشہ ہی بدلا ہوا ہے۔ میں وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان خان بزدار کو کہوں گا کہ آپ اب ڈسٹرکٹ جیل ملتان کا دورہ کریں کیونکہ جو تبدیلی وزیراعلی پنجاب ڈسٹرک جیل ملتان میں چاہتے تھے وہ آ چکی ہے انہوں نے ٹیم کی حوصلہ افزائی بھی کی۔علاوہ ازیں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ملتان ظہیر احمد وِرک نے صوبائی وزیر اورپنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی انتہائی محنتی اور ایماندار انسان ہیں جو ہمیشہ میرٹ پر کام کرتے ہیں ۔ایسے افسران محکمیکا قیمتی سرمایہ ہیںجو اپنی صلاحیتوں اور اعلی کارکردگی کی بدولت محکمے کا نام روشن کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک نے کلین اینڈ گرین مہم کے حوالے سے ڈسٹرکٹ جیل میں پودا بھی لگایا۔ ڈاکٹر اختر ملک صوبائی وزیر کے ہمراہ وزیر اعلی پنجاب کمپلین سیل ملتان طاہر حمید قریشی اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عبدالرف اور طارق مان بھی موجود تھے۔
