ہومپاکستانحویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک نکلے

حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس کے لائسنس مشکوک نکلے

اسلام آباد(آئی پی ایس )حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس صالح یارجنجوعہ اوراحمد منصورجنجوعہ کے لائسنس مشکوک نکلے، حویلیاں حادثے میں جنیدجمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں حویلیاں طیارہ حادثے کیس میں جمع رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حویلیاں طیارہ حادثے کے دونوں پائلٹس صالح یارجنجوعہ اوراحمد منصور جنجوعہ کے لائسنس مشکوک تھے۔یاد رہے پی کے 661 سات دسمبر 2016 کو حویلیاں کے پاس گرکر تباہ ہوا تھا، حادثے میں جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔