ہومدنیااسرائیل مشرقی یروشلم میں تحمل سے کام لے، اقوام متحدہ

اسرائیل مشرقی یروشلم میں تحمل سے کام لے، اقوام متحدہ

واشگنٹن (آئی پی ایس )مشرقی یروشلم شہر کے علاقے شیخ جراح میں گزشتہ تین روز سے جاری جھڑپوں میں کم ازکم300فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ بعض اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اقوام متحدہ نے اسرائیل سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک ہنگامی میٹنگ ہوئی ، یہ میٹنگ تیونس کی درخواست پر طلب کی گئی ہے، جس میں یروشلم کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔متعدد عالمی رہنماوں نے اسرائیل سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔تازہ جھڑپوں کے بعد اسرائیلی وزارت انصاف نے مشرقی یروشلم سے فلسطینیوں کی ممکنہ جبری بے دخلی سے متعلق سماعت موخرکر دی ہے۔ وزارت انصاف کے مطابق سماعت کی نئی تاریخ آئندہ 30دن میں طے کی جائے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی حکومت نے یہودی گروپوں کو سالانہ ‘یروشلم ڈے پریڈ’ کی اجازت دے دی ہے، جس سے کشیدگی میں اضافے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔