کراچی :پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے اسلام آباد سے کراچی کیلئے قومی ایئرلائن پی آئی اے کی پرواز کو ایندھن فراہم کرنے سے انکار کر دیا۔ ذرائع پی آئی اے کی اسلام آباد کراچی پرواز پی کے 309 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہے، پرواز کو شام 7 بجے روانہ ہونا تھا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پی آئی اے کا پی ایس او کے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سے رابطہ ہوا ہے۔ کچھ دیر میں طیارے کی فیولنگ کے بعد پرواز روانہ ہو جائے گی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ایس اور کو ایندھن کے واجبات کی مد میں جمعرات جمعرات کو 48 کروڑ روپے دیے تھے، وعدے کے مطابق آج بھی 15 کروڑ روپے پی ایس او کو دیے ہیں۔
ایئرلائن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او جان بوجھ کر ایسی پرواز کو روکتی ہے جس میں اہم شخصیات سوار ہوں، پی کے 309 میں حکومتی شخصیات، اعلی سرکاری افسران اور کارپوریٹ سیکٹر کے افراد ہیں۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پی ایس او انتظامیہ پی آئی اے پر دبا ڈالنے کیلئے حکمت عملی کے تحت اہم پرواز یں روکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس او کے دعوے کے مطابق پی آئی اے پر اس کے ایک ارب روپے کے واجبات ہیں۔
