لاہور(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن )کے صدر سابق وزیر اعظم شہباز شریف آج سہ پہر 3 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے جاری کیے گئے بیان کے ذریعے آگاہ کیا ہے کہ شہباز شریف آج 3 بجے دن پریس کانفرنس کریں گے۔
مریم اورنگزیب کے مطابق شہباز شریف 180 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کریں گے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف اہم قومی امور کے علاوہ بڑے بھائی نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کے حوالے سے بھی گفتگو کریں گے۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف آج اہم پریس کانفرنس کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

