Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی کا نااہلی فیصلہ معطل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

چیئرمین پی ٹی آئی کا نااہلی فیصلہ معطل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن سے نااہلی فیصلہ معطل کرنے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ توشہ خانہ کیس میں سزاکیخلاف مرکزی اپیل میں ترمیم کرکے سٹیٹ کو فریق بنانے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں مزید کہاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں سزا کے بعد نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ،چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کا نوٹیفکیشن توشہ خانہ کیس میں سزا کی بنیاد پر جاری ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے نااہل قرار دیاگیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔