Monday, June 8, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزحکومت کا نیب ترامیم فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

حکومت کا نیب ترامیم فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نظرثانی درخواست 13 اکتوبر تک دائر کی جائے گی۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو نیب ترامیم کیس کا فیصلہ سنایا تھا اور چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔