اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18مئی کو طلب کرلیا۔وفاقی کابینہ چودہ نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔ وفاقی کابینہ کو آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ پر بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام پر بھی غور کیا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی۔ کابینہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔ ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے کی منظوری دے جائیگی۔ وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے گی۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 18 مئی کو طلب کرلیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
