ہومشوبزمعروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان کورونا میں مبتلا

معروف بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان کورونا میں مبتلا

ممبئی (آئی پی ایس )بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شلپا شیٹھی کا پورا خاندان عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے ہیں تاہم ادکارہ کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔ویڈیو اینڈ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام سے جاری اپنے پیغام میں شلپا شیٹھی نے لکھا کہ میرے ساس سسر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد میرے بچوں، شوہر راج اور میری ماں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 روز ہمارے خاندان کے لیے بہت مشکل ثابت ہوئے ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد میرے گھر کے تمام افراد حکومتی ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے قرنطینہ ہو گئے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔