اسلام آباد(سب نیوز )وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و وویمن امپاورمنٹ مشعال ملک سے جموں و کشمیر سیلف ڈیٹرمینیشن موومنٹ انٹرنیشنل کے فانڈر چیئرمین راجہ نجابت حسین نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے سینئر حریت رہنماں کو بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف آواز اٹھانے کے جرم میں قید کر رکھا ہے، ۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یاسین ملک سمیت تمام حریت رہنماں کی رہائی کے لیے تحریک کو تیز کرنے کی ضرورت ہے- مشعال ملک نے کہا کہ فاشسٹ مودی نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں ظلم و جبر کی تمام حدیں پار کر لی ہیں لیکن بھارت بدترین تشدد کے باوجود کشمیریوں کی حق خودارادیت کے جذبے کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات اٹھائے اور مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔
راجہ نجابت حسین نے ملاقات میں مسلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے حوالے سے اپنے ادارے کی جانب سے کی گئی کوششوں سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ ملاقات میں راجہ نجابت حسین نے محترمہ مشعال ملک کو وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق اور وومن ایمپاورمنٹ کا منصب سنبھالنے پر مبارکبادبھیپیشکی۔
