ہومبریکنگ نیوزکولمبو میں بارش کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثر، اِن ڈور ٹریننگ کی

کولمبو میں بارش کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثر، اِن ڈور ٹریننگ کی

کولمبو:کولمبو میں تیز بارش کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثر ہوگیا۔سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں رات سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔سری لنکن محکمہ موسمیات نے کولمبو میں آئندہ دنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی ہے جس سے ایشیا کپ کے میچز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

کولمبو میں سپر فور مرحلے کے میچز 9 ستمبر سے شروع ہوں گے، پاکستان ٹیم بھی کولمبو پہنچ گئی جبکہ بھارتی ٹیم پہلے ہی کینڈی سے کولمبو پہنچ چکی تھی۔تاہم آج کولمبو میں بارش کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن متاثر ہوگیا جس کی وجہ سے کھلاڑیوں نے اِن ڈور ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سپر فور مرحلے کا میچ 10 ستمبرکو کھیلا جائے گا۔ پاکستان نے گزشتہ روز سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیپل پر ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ کولمبو میں 10 روز تک بارش کی بھرپور پیشگوئی کی گئی ہے، اگر سپر فور مرحلے کا کوئی بھی میچ نہ ہوا تو پاکستان پہلی پوزیشن پر ہی رہے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔