ہومبریکنگ نیوزسانحہ جڑانوالہ: گرجاگھر جلانیکا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

سانحہ جڑانوالہ: گرجاگھر جلانیکا کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جڑانوالہ میں گرجا گھر جلانیکا کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کریگا، بینچ میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہیں۔18 اگست کو اقلیتی رہنما سیمیول پیارے نے جڑانوالہ واقعے پر نوٹس کے لیے متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی تھی۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے جڑانوالہ واقعے کا نوٹس لینے کی استدعا کرتے ہوئیکہا گیا تھا کہ جڑانوالہ میں 16 اگست کو مذہبی اوراق سمیت چرچ کو نظر آتش کیا گیا،عدالت درخواست منظور کرتے ہوئے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ جڑانوالا میں توہینِ مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے مشتعل افراد نے کرسچن کالونی اور عیسی نگری میں گرجا گھروں، مسیحی برادری کے درجنوں مکان، گاڑیاں اور مال و اسباب جلا دیے تھے۔رپورٹس کے مطابق جلا گھیرا کے واقعات میں 19 چرچ جلائے گئے، پرتشدد مظاہروں میں 86 مکانات کو توڑ پھوڑ کے بعد جلایا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔