واشنگٹن(نیوزڈیسک)امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے یا درخواست مسترد کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔
نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل سے پریس بریفنگ کے دوران پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری اور سائفر معاملے پر سوال و جواب ہوئے۔
صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی کانگریس نے سائفر معاملے پر تحقیقات کا کہا؟ جس کے جواب میں نائب ترجمان نے کہا کہ ہم کانگریس شراکت داروں سے کئی معاملات پر مشورہ کرتے ہیں، کسی ایک خاص معاملے کے بارے میں نہیں بولیں گے۔
پاکستانی نژاد امریکیوں کو ویزہ نہ دینے کی خبروں میں صداقت نہیں: امریکی ترجمان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
