ہومبریکنگ نیوزآرمی چیف سے سیاسی پارٹیوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، عقیل کریم ڈھیڈی

آرمی چیف سے سیاسی پارٹیوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، عقیل کریم ڈھیڈی

لاہور: ) پاکستان کے معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے سیاسی پارٹیوں کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ پاکستان کے معروف بزنس ٹائیکون عقیل کریم ڈھیڈی نے آرمی چیف سے ملاقات کا احوال بیان کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف نے تاجروں کو ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب، چین، قطر نے پاکستان میں انویسٹمنٹ کی یقین دہانی کرائی، آرمی چیف نے تاجروں کو اعتماد دلایا، آرمی چیف سے ایشوز پر بات ہوئی، میٹنگ میں 65 لوگ تھے اور سب نے آرمی چیف سے سوال کیے، آرمی چیف نے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں سب کو سوال کرنے کا موقع دیا گیا، سیاسی سوالات کم معیشت کے حوالے سے زیادہ ہوئے، آج چیزوں میں بہتری ہوتی دکھائی دے رہی ہے، آرمی چیف نے یقین دہانی کرائی ہے کہ جو بھی غلط کام کرے گا اس کوروکیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔