ہومبریکنگ نیوزایشیا کپ: افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر سری لنکا سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

ایشیا کپ: افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دیکر سری لنکا سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا

لاہور:ایشیا کپ ون ڈے کے چھٹے میچ میں سری لنکا نے افغانستان کو 2 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔افغانستان ٹیم سری لنکا کے 292 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 289رنز بناسکی۔جیت کے ساتھ ہی گروپ بی میں ٹاپ کرتے ہوئے 4 پوائنٹس کے ساتھ سری لنکا بنگلادیش کے ساتھ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پہنچ گیا۔

اس سے قبل دونوں ٹیمیں اب تک ایک ایک میچ کھیل چکی تھیں جس میں سری لنکا کو فتح جب کہ اپنے پہلے میچ میں افغانستان کو بنگلادیش سے شکست ہوئی تھی۔ افغانستان کو سپر فور مرحلے میں پہنچنے کے لیے بہتر رن ریٹ کے ساتھ جیتنا تھا،سری لنکا کا دیا ہوا ہدف افغانستان کو 37.1 اوورز میں پورا کرنا تھا۔تاہم افغانستان کی ٹیم 37.4 اوورز میں 289 رنز بناکر آٹ ہوئی۔

افغانستان کے خلاف سری لنکا کی اننگز کا آغاز اچھا رہا، دونوں اوپنرز کے درمیان 63 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی، تاہم پھر کرونارتنے 32 رنز بناکر آٹ ہوگئے۔اس کے بعد نیسنکا بھی 41 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔ سری لنکا کو تیسرا نقصان ساماراوکرما کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ صرف 3 رنز بناسکے۔تاہم اس کے بعد کوشل مینڈس اور آسالنکا کے درمیان 102رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔

لیکن پھر آسالنکا 36 رنز بناکر راشد خان کی گیند پر آٹ ہوگئے۔اس کے بعد ڈی سلوا بھی 14 رنز بناکر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے، ایسے میں کوشل مینڈس نے ذمہ درانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی 92 رنز بناکر رن آٹ ہوگئے۔ اختتامی اوورز میں والیلاگے اور تھکشانا نے شاندار بیٹنگ کی اور ٹیم کا اسکور291 رنز تک پہنچایا۔ والیلاگے نے 33 اور تھکشانا نے 28 رنز اسکور کیے۔ افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 3، راشد خان نے 2 اور مجیب الرحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔