Monday, March 2, 2026
ہومپاکستانکورونا وائرس کی تیسری لہر، 4ٹرینوں کا آپریشن معطل

کورونا وائرس کی تیسری لہر، 4ٹرینوں کا آپریشن معطل

لاہور،پاکستان ریلوے نے کورونا وائرس اور مسافروں کی کمی وجہ سے 4 ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے انتظامیہ نے کورونا وائرس کے پھیلا ئواور مسافروں کی کمی کے پیش نظر 4ٹرینوں کا آپریشن معطل کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی، ملتان، راولپنڈی اور پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو معطل کیا گیا ہے۔ریلوے انتظامیہ کے مطابق معطل کی گئی ٹرینوں میں جناح ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، پاک بزنس اور گرین لائن ایکسپریس شامل ہے۔ جب کہ سرسید ایکسپریس کراچی کینٹ سے براستہ فیصل آباد اور لاہور ہوکر راولپنڈی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔