ہومدلچسپچین: 393 فٹ بلند پہاڑ پرقائم کریانہ اسٹور ،حیرت انگیز جگہ

چین: 393 فٹ بلند پہاڑ پرقائم کریانہ اسٹور ،حیرت انگیز جگہ

بیجنگ:چین میں قائم پہاڑوں کے بیچ و بیچ بنی ایک دکان پہاڑ سے 393 فٹ کی بلندی پر واقع ہے جہاں سے کوہ پیما اپنی ضروری اشیا خریدتے ہیں لیکن اس کے لیے دشوار گزار پہاڑ پر چڑھنا واحد شرط ہے۔ چین کے صوبہ ہونان میں وادیوں کے درمیان یہ اپنی نوعیت کا انوکھا کریانہ اسٹور ہے جو معمول کی اشیا فروخت کرتا ہے جسے بطورِ خاص کوہ پیما ہی خریدتے ہیں۔

اس پہاڑی پر شوقیہ اور ماہرکوہ پیماں کا تانتا بندھا رہتا ہے۔ کئی افراد یہاں سے پانی کی بوتلیں خریدتے ہیں اور اپنی منزل کی جانب بڑھ جاتے ہیں۔ زمین و آسمان کے درمیان بنی یہ دوکان 2018 سے کوہ پیماوں کو ضرورت کی اشیاء فراہم کر رہی ہے۔ یہ دکان اصل میں لکڑی سے بنا ایک چھوٹا سا کیبن ہے جس میں کھانے پینے کی اشیا اور ٹک شاپ کی طرح کے لوازمات موجود ہیں۔

کوہ پیما یہاں رک کر سینڈوچ اور بسکٹ خریدتے ہیں اور آگے بڑھ جاتے ہیں۔ لیکن دنیا کی اس عجیب و غریب دکان سے خریداری کا تجربہ بہت ہی دلچسپ لگتاہے۔ سوشل میڈیا پران دنوں اس شاپ کی تصاویر بہت گردش میں انٹرنیٹ صارفین نے ٹک شاپ پر اپنے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ دکاندار کی ہمت ہے جو یہاں بیٹھ کر اشیا فروخت کررہا ہے۔ دوسرے شخص نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیک وقت احمقانہ اور دلچسپ خیال ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔