ہومبریکنگ نیوزافریقن یونین نے فوجی ٹیک اوور کے باعث نائجر کی رکنیت معطل کردی

افریقن یونین نے فوجی ٹیک اوور کے باعث نائجر کی رکنیت معطل کردی

نائجر:نائجر میں صدر محمد بازوم کا تختہ الٹ کر حکومت پر قبضہ کرنے والے فوجی حکمران جنرل چیانی کے تین سال بعد اقتدار منتقلی کے اعلان کے اگلے ہی روز افریقن یونین (اے یو) نے نائیجر کی رکنیت معطل کردی۔اپنے ایک بیان میں 55 ممالک کے اتحاد پر مشتمل افریقن یونین نے اعلان کیا کہ نائجر کے ساتھ تمام اے یو اور اس کی ذیلی اداروں کے تمام سرگرمیاں فوری طور پر معطل کی جاتی ہیں۔

افریقن یونین نے اعلان کیا کہ ملک میں باقائدہ فوجی جنتا کے خاتمے اور آئین کی بحالی تک نائیجر کی رکنیت معطل رہے گی۔اے یو نے اپنے رکن ممالک اور بین الاقوامی برادری سے اپیل کی کہ وہ بھی نائجر کی قابض حکومت کو مسترد کریں۔

یاد رہے کہ نائجر کے فوجی حکمران جنرل عبدالرحمان چیانی نے دور روز قبل سرکاری ٹی پر خطاب کرتے ہوئے قوم سے وعدہ کیا کہ 3 سالوں میں وہ اقتدار سویلینز کو منتقل کردیں گے تاہم انہوں نے اقتدار منتقلی کے حوالے سے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا نہ ہی اقتدار منتقلی کی کوئی اور تفصیلات بتائیں۔ یہ بھی یاد رہے کہ گزشتہ ماہ نائجر فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا، بعد ازاں منتخب حکومت کا تختہ الٹنے والے صدارتی گارڈز کے کمانڈر جنرل عبد الرحمان چیانی نے خود کو سربراہ مملکت قرار دے دیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔