Sunday, February 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزپولیس نے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی

پولیس نے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹیپو سلطان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کی گرفتاری ظاہر کر دی۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ راجہ اظہر پر 9 مئی کو شارع فیصل پر ہنگامہ آرائی کروانے کا الزام ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ راجہ اظہر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
راجہ اظہر پر ہنگامہ آرائی، رینجرز چوکی جلانے، سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کا بھی الزام ہے۔
پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ راجہ اظہر پر مختلف تھانوں میں بھی مقدمات درج ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔