Sunday, February 8, 2026
ہومبریکنگ نیوزمریم نواز کے خلاف ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

مریم نواز کے خلاف ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج

اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ نے مریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق نیب کی درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

سپریم کورٹ میں ن لیگ کی چیف آگنائزر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کے حوالے سے نیب کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

نیب نے مریم نوازکے خلاف درخواست واپس لے لی، اور عدالت نے مریم نوازکے خلاف درخواست واپس لینے کی بنیاد پرخارج کردی۔نیب نے کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرایا، تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے نیب پروسیکیوٹر کو تحریری جواب پڑھنے کی ہدایت کی۔

نیب پروسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مریم نواز کا کیس نیب ترامیم کے بعد قابل سماعت نہیں رہا، درخواست خارج کرنے کی بجائے نمٹا دیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست نمٹائیں گے تو آپ کو پسند آئے گا۔عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتےہوئےکیس نمٹا دیا۔

واضح رہے کہ مریم نواز پر شمیم شوگر ملز کیس میں آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے، اور نیب نے شمیم شوگر ملزکیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔